28 جنوری 2012 - 20:30

مصر ميں اتوار سے سينٹ کے انتخابات شروع ہوگئے -

ابنا: مصر کے اليکشن کميشن نے اعلان کيا ہے کہ مصر ميں سينٹ کے انتخابات کا پہلا مرحلہ پير کو بھي جاري رہے گا-

اليکشن کميشن کے سربراہ نے بتايا ہے کہ سينٹ کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ چودہ اور پندرہ فروري کو ہوگا- انہوں نے بتايا کہ سينٹ کے انتخابات کے پہلے مرحلے ميں قاہرہ اور اسکندريہ سميت ملک کے تيروہ صوبوں ميں ووٹ ڈالے جارہے ہيں - انہوں نے بتايا کہ ملک کے ديگر چودہ صوبوں ميں فروري کے اواسط ميں سينٹ کے لئے ووٹنگ ہوگي -

مصر کے قوانين کے مطابق دوسو ستر رکني سينٹ کے دوتہائي اراکين براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوں گے اور نوے اراکين کو صدر نامزد کرے گا-

يادرہے کہ مصر ميں پارليمنٹ کے ايوان زيريں کے انتخابات حال ہي منعقد ہوئے ہيں جس کا پہلا اجلاس تيئس جنوري کو ہوا تھا- مصري پارليمنٹ کے ايوان زيريں کے انتخابات ميں اسلامي پسند جماعتوں کے اميدواروں نے نماياں کاميابي حاصل کي ہے اور ايوان ميں ان کي اکثريت ہے.........

/169